جنوبی غزہ میں صیہونی فوج کے ساتھ فلسطینی مجاہدین کی گَھمْسان لڑائی

0 104

شہید عزالدین قسام بریگيڈ نے جنوبی غزہ میں صیہونی فوج کے ساتھ گھمسان کی لڑائی کی خبر دی ہے۔

شہاب نیوز ایجنسی کے مطابق فلسطین کی تحریک حماس کی فوجی شاخ شہید عزالدین قسام بریگيڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج جمعے کے روز سے فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جنوبی غزہ کے شہر رفح میں شدید جھڑپوں کا آغاز ہوا ہے-اس بیان کے مطابق القسام فورسز نے صیہونی فوجیوں کے ایک گروہ کو جو اس علاقے میں ایک مکان میں تعینات تھے میزائلوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

دریں اثناء ڈیموکریٹک فرنٹ فاردی لبریشن آف فلسطین کی عسکری شاخ شہید القاسم فورسیز نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ کو رفح شہر میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران انہوں نے ایک صیہونی ٹینک کو بم سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس میں سوار فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔جمعرات کے روز بھی رفح شہر میں صیہونی افواج کے خلاف مشترکہ حملے کے دوران مزاحمتی جیالوں نے جارحیت پسندوں کو زبردست نقصان پہنچایا اور ان کے فوجی سازوسامان کو تباہ کر دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.