صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان کے شدید جوابی حملے

0 48

حزب اللہ لبنان نے غاصب اسرائیل کے رامات ڈیوڈ ایئرپورٹ اور فوجی اڈے کو درجنوں میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ اسی طرح حیفا اور نہاریہ علاقوں پر بھی حزب اللہ نے میزائلی حملے کئے ہیں۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ لبنان کی استقامتی تحریک نے اتوار کو رامات ڈیوڈ ایئرپورٹ اور فوجی اڈے پر فادی ایک اور فادی دو میزائلوں سے حملہ کیا ہے-صیہونی حکومت کے چینل نے بھی اس بارے میں ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے کل رات تقریبا تیس میزائل شمالی اسرائیل پر فائر کئے۔

فلسطینی نیوز ایجنسی نے آج صبح جنوبی مقبوضہ فلسطین کے شہر ام الرشراش میں بھی متعدد دھماکے سنے جانے کی خبر دی ہے، رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے چینل بارہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ حزب اللہ نے جنوبی لبنان سے پانچ میزائل مقبوضہ فلسطین پر داغے ہيں۔

گذشتہ روز و شب اور آج صبح داغے جانے والے میزائلوں کی مجموعی تعداد پینتیس سے زائد ہوگئی ہے۔ حیفا شہر کے مشرق میں بھی صیہونی حکومت کی فوج کے ٹھکانوں پر حزب اللہ کے میزائل حملے کے بعد فضا میں دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دکھائی دیئے۔

صیہونی میڈیا نے آج صبح اطلاع دی ہے کہ حیفا کے علاقے پر راکٹ حملے جاری ہیں اور شمالی مقبوضہ فلسطین سے خطرے کے سائرن کی آوازیں مسلسل سنائی دے رہی ہیں۔ دوسری جانب مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع علاقے "نہاریہ” میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.