لبنان پر صیہونیوں کی شدید اور وحشیانہ بمباری، 2393 افراد شہید و زخمی

0 100

غاصب صیہونی حکومت کی جنوبی لبنان پر شدید اور وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں اب تک 2393 افراد شہید و زخمی ہوئے ہیں۔

قدس کی غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے جنوبی لبنان کے علاقوں پر کل اور آج صبح سے جاری شدید اور وحشیانہ بمباری میں کم از کم 558افراد شہید اور 1835 سے زائد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے درجنوں کی حالت نازک ہے ۔

غاصب اسرائیل نے آج صبح ضاحی بیروت کے الغبیری علاقے میں ایک 6 منزلہ عمارت پر بمباری کی جس کے نتیجے میں اس عمارت کے 3منزلیں تباہ ہو گئیں اور 6 افراد شہید اور 15 زخمی ہوئے۔

شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ متعدد گھر بھی تباہ ہوگئے،اسرائیل کی جاری بمباری میںہادی السید بھی شہید ہو گئے،غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے لبنان کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.