اسرائیل پر حزب اللہ کے میزائلی حملوں سے 64 ہزار یہودی فرار کر گئے

0 104

لبنان کی عوامی تحریک حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر فائر کئے گئے میزائلوں اورراکٹوں نے تقریبا64 ہزار یہودیوں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا ہے۔

صیہونی حکومت کی کابینہ کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کی کارروائیوں کی وجہ سے 63 ہزار 500 صیہونی آباد کاربے گھر ہوئے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی کابینہ کے ترجمان "ڈیوڈ منسر” نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں پر حزب اللہ کے حملوں کا زبردست اثر ہوا ہے اورحزب اللہ کے میزائل حملوں کے بعد دسیوں ہزار صیہونی آباد کاربے گھر ہوئے ہیں ۔

اس صہیونی اہلکار نے اعلان کیا کہ لبنان سے میزائلوں اور راکٹوں کی بارش کے بعد شمالی علاقوں میں 63 ہزار 500 اسرائیلیوں نے اپنی رہائش گاہیں خالی کر دی ہیں۔

دوسری جانب عبرانی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ روز کے دوران حزب اللہ نے مقبوضہ علاقوں پر 400 سے زائد راکٹ داغے ہیں۔

ان میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ اعداد و شمار گزشتہ سال صہیونی دشمن کے ساتھ جنگ ​​کے آغاز کے بعد حزب اللہ کی جانب سے داغے جانے والے راکٹوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

حال ہی میں لبنانی مزاحمت اپنے پے در پے میزائل حملوں کے دوران مقبوضہ علاقوں کے شمال میں مجدو ائیر بیس اور حیفہ کے رمات ڈیوڈ فوجی اڈے کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئی۔

صیہونی حکومت کی کابینہ کے ترجمان نے کہا کہ حزب اللہ نے 7 اکتوبر سے اب تک لبنان سے اسرائیل کی طرف 9000 میزائل اور راکٹ داغے ہیں جس سے اسرائیل کے شمال میں بھاری نقصان ہوا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.