لبنان کے خلاف اسرائیل کا ایک اور وحشیانہ جرم، شام کے 23 مزدور شہید

0 106

 

غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے لبنان کے خلاف ایک اور وحشیانہ جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے یونین کے علاقے پر شدید بمباری کی جس میں شام کے تئیس مزدور شہید ہو گئے۔

 

المیادین کی رپورٹ کے مطابق شمالی بقاع میں واقع یونین پر صیہونی جنگی طیاروں کی بمباری میں تئیس مزدور شہید ہوئے ہیں جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔

 

المیادین نے اسی طرح رپورٹ دی ہے کہ صیہونی جنگی طیاروں نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران لبنان میں البقاع کے مختلف علاقوں پر ساٹھ بار بمباری کی۔

 

المنار ٹی وی نے بھی بعلبک، النبی، شیت علی، النہری، اور جلالہ پر صیہونی فصائی حملوں کی خبر دی ہے۔ صیہونی جنگی طیاروں نے اسی طرح جبشیت، حاروف، زفتا، البازوریہ، کفرتبنیت، دیر انطار، برج شمالی، زبقین، العباسیہ، المجادل اور طیر دبا نیز شہر الخیام کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔

 

اس سے قبل لبنانی ذرائع نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کے حملوں میں آج بھی درجنوں افراد کے شہید ہونے کی خبر دی تھی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.