غزہ میں ایک اور صحافی کی شہادت، صحافی شہداء کی تعداد 176 ہوگئی
غزہ کے شمالی علاقوں پر صیہونیوں نے بمباری کرکے ایک اور نوجوان صحافی کو شہید کردیا۔
جبالیا کیمپ پر صیہونی فضائیہ کی بمباری میں محمد الطنانی شہید ہوگئے جو الاقصی چینل کے لئے رپورٹنگ اور فوٹوگرافی کرتے تھے۔ صیہونیوں کے اس حملے میں مزید 3 صحافی زخمی بھی ہوئے۔
غزہ کے دفتر اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ محمد الطنانی کی شہادت سے، غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 176 تک پہنچ گئی۔