القسام بریگيڈ کا گھات لگا کر حملہ، متعدد صیہونی فوجی ہلاک

0 131

تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے غزہ کے شمالی کیمپ جبالیہ پر صیہونی فوج کے حملے کے دوران گھات لگا کر بڑی تعداد میں قابض فوجیوں کو ہلاک کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی مرکز اطلاعات کے حوالے سے بتایا ہے کہ تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام نے غزہ کے شمالی کیمپ جبالیہ پر صیہونی فوج کے حملے کے دوران گھات لگا کر بڑی تعداد میں قابض فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں زور دے کر کہا کہ مجاہدین نے دشمن کی پیدل فوج کے ایک گروپ کو گھات لگا کر نشانہ بنایا جس میں 12 فوجی گاڑیاں اور قابض فوجیوں سے بھرا ایک ٹرک شامل ہے۔

القسام بٹالین نے آپریشن کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی دشمن کی فوجیں کمین گاہ پر پہنچیں، مجاہدین نے قابض فوجیوں کو لے جانے والے ٹرک کو شواظ بم، ایک ہامر جیپ کو رعدیہ بم سے جب کہ ایک اور جیپ کو ٹینڈم راکٹ سے نشانہ بنایا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.