مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر حزب اللہ لبنان کے میزائل حملے

0 156

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے 300 سے زائد میزائل مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر فائر کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں حزب اللہ نے 320 میزائل فائر کئے ہیں جو صیہونیوں کے درمیان افراتفری مچ گئی ہے۔

روزنامہ یدیعوت احارونوت نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے حزب اللہ کے حملوں کی وجہ سے 80 سے زائد صہیونی قصبوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے اور ہزاروں صیہونی محفوظ پناہ گاہوں میں جانے پر مجبور ہوئے۔

ہسپتال ذرائع نے بھی کہا ہے کہ حزب اللہ کے میزائل حملوں کی وجہ سے تین صہیونی زخمی ہوگئے ہیں جبکہ پناہ گاہوں کی طرف جاتے ہوئے بھگڈر مچنے کی وجہ سے مزید 12 صہیونیوں کو چوٹیں آئی ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.