حزب اللہ کا حیفا پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ، صیہونی پناہ گاہوں میں چھپ گئے

0 100

لبنان کی تحریک استقامت نے حیفا پر دو بیلسٹک میزائل فائر کئے جانے کی خبر دی ہے۔

لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللہ نے آج مقبوضہ علاقوں میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر جوابی حملوں کا سلسلہ مزید تیز کرتے ہوئے بیلسٹک میزائل فائر کئے جس کے نتیجے میں ہزاروں غاصب صیہونی پناہ گاہوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔

لبنان کی تحریک اسقامت کے میزائلی حملوں کے بعد مختلف مقبوضہ علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے اور غاصب صیہونیوں پر خوف و ہراس طاری ہو گیا۔

حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا کہ مقبوضہ علاقوں میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر پانچ کارروائیاں کی گئیں ۔ یہ کارروائیاں صیہونی جارحیت کے جواب میں لبنان و فلسطینی قوم کے دفاع و حمایت میں کی گئیں اور صیہونی فوجی چھاؤنی کو بھی نشانہ بنایا گیا ۔

لبنان کی تحریک استقامت کی جانب سے کارروائیاں خلہ وردہ میں المرج صیہونی فوجی مرکز، السدانہ اور برکہ النّقار اور مقبوضہ شبعا میں صیہونی فوجی مرکز کے خلاف کی گئیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.