حزب اللہ کے راکٹ حملے، مقبوضہ فلسطین کی کئی صیہونی کالونیوں کی بجلی منقطع

0 126

حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین کی کرمئیل صیہونی کالونی سمیت مختلف علاقوں میں صیہونی حکومت کے مراکز پر حملے جاری رہنے کی خبر دی ہے۔

ارنا کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں کرمئیل صیہونی کالونی پر سنگین راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پائیدار فلسطینی قوم کی حمایت، استقامتی فلسطینی محاذ کے بہادر سپاہیوں کی پشت پناہی، لبنانی عوام کے دفاع اور شہروں، دیہی بستیوں اور غیر فوجیوں پر اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں، استقامتی تحریک کے مجاہدین نے کرمئیل صیہونی کالونی پر راکٹوں کی بارش کردی۔

صیہونی حکومت کی فوج کے ریڈیو نے بھی الجلیل سفلی میں واقع کرمئیل صیہونی کالونی کے حزب اللہ کے راکٹوں کا براہ راست نشانہ بننے کی خبر کا اعلان کیا ہے۔

صیہونی حکومت کی ٹی وی چینل 12 نے بھی رپورٹ دی ہے کہ الجلیل سفلی میں کرمئیل صیہونی کالونی اور اس کے اطرف کے علاقوں پر تیس راکٹوں کو گرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.