حزب اللہ نے صہیونی فوج کا جدیدترین ڈرون تباہ کردیا

0 112

حزب اللہ نے صہیونی فوج کا جدید ترین ڈرون ہرمس 900 تباہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے ایک بیان میں صہیونی فوج کے جدید ترین ڈرون طیارے کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

حزب اللہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے جوانوں نے صہیونی فوج کی جارحیت کے جواب میں جدیدترین ڈرون ہرمس 900 کو تباہ کردیا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون طیارہ لبنانی سرحدوں کے اندر پرواز کررہا تھا اس دوران حزب اللہ نے زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.