صیہونی ایران کے حوالے سے غلط اندازہ لگا رہے ہیں، اسرائیلی حملے پر خامنہ ای کا ردعمل

0 115

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیلی حملوں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے نہ کم سمجھنا چاہیے اور نہ ہی بڑھا چڑھا کر پیش کرنا چاہیے۔

گزشتہ دنوں اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے ایرانی فوجیوں کے اہل خانہ سے بات کرتے ہوئے خامنہ ای نے کہا کہ صیہونی ایران کے حوالے سے غلط اندازہ لگا رہے ہیں اور وہ اب تک ایرانی عوام کی طاقت اور عزم کو نہیں سمجھ سکے، ہمیں انہیں یہ سمجھانے کی ضرورت ہے۔

ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے حکام اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ دشمن کو اپنی طاقت دکھانے کے لیے کیا کرنا چاہیے اور جو بھی جو قوم کے مفاد میں ہوگا وہ کریں گے۔

دو روز قبل ہونے والے اسرائیلی حملوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ اس حملے کو نہ تو کم سمجھا جائے اور نہ ہی بڑھا چڑھا کر پیش کیا جائے۔

دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای شدید بیمار ہیں اور ممکنہ طور پر ان کے دوسرے بیٹےمجتبیٰ ان کےجانشین ہوسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.