لبنان میں اسرائیلی حملوں میں آج مزید 60 افراد شہید ہوگئے

0 113

لبنان میں اسرائیلی حملوں میں آج مزید 60 افراد شہید ہوگئے۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق منگل کو مشرقی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 60 افراد مارے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لبنان پر اسرائیل کا زمینی حملہ شروع ہونے کے بعد یہ ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج پچھلے ماہ سے لبنانی سرزمین پر حملہ آور ہے اس دوران لگ بھگ ڈھائی ہزار لبنانی شہید ہو چکے ہیں۔

لبنان کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے ٹینک 6 کلومیٹر اندر تک گھس گئے جب کہ اسرائیلی فورسز کا کہنا ہے کہ لبنان سے اسرائیل پر 50 راکٹ داغے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.