دشمن کی جارحیت کا جواب نہ دینا توہین اور ذلت قبول کرنا ہے، سیدعبدالملک بدرالدین الحوثی

0 102

 

یمن کے عوامی رہنما عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ جارحیت کا جواب نہ دینا توہین اور ذلت قبول کرنا ہے۔

 

یمن کے عوامی رہنما عبدالملک الحوثی نے ایران کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت سے ہونے والے نقصانات سے قطع نظر، یہ ایرانی سرزمین پر جارحیت اور اس کے قومی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی ہے۔

 

انہوں نے ایران سے واشنگٹن کے اس مطالبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کی جارحیت کا جواب نہ دیا جائے، کہا کہ امریکیوں نے اسلامی جمہوریہ ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے اقتدار اعلی کی جو خلاف ورزی ہوئی ہے اور جو خون بہا ہے، اس کا جواب نہ دے اور یورپ بھی ایران سے مطالبہ کررہا ہے کہ جواب نہ دے۔

 

انہوں نے کہا کہ امریکا اور یورپ اس علاقے کے سبھی ملکوں سے یہی چاہتے ہیں۔ سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ جارحیت کا جواب نہ دینے کا مطلب یہ ہے کہ اسرائیلی دشمن ہر مسلمان ملک میں جہاں چاہے حملہ کرے، اور جو ملک حملے کا نشانہ بنے وہ اس کا جواب نہ دے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مطالبہ تسلیم کرنا توہین اورذلت تسلیم کرنا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.