جنوبی لبنان پر اسرائیل کی بمباری سے مزید 30 شہری شہید

0 134

جنوبی لبنان پر اسرائیل کی بمباری سے مزید تیس شہری شہید ہوگئے۔

 

اسرائیل کی جانب سے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دو علاقے فوری خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا، 24 گھنٹے میں مزید چھ میڈیکل ورکرز سمیت 45 لبنانی شہری شہید کر دیئے گئے، شام میں لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی حملے میں 10 شہری شہید ہوئے۔

 

حزب اللہ کے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے میں سات افراد ہلاک ہوگئے، گیارہ اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے، لبنان وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملے سے شہدا کی تعداد 2ہزار 897 ہوگئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.