القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوجیوں اور ٹینک پر حملے کی ویڈیو جاری کردی

0 82

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ میں اسرائیلی فوجیوں اور ٹینک پر حملے کی ویڈیو جاری کردی۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹیلیگرام پر جاری کی جانے والی ویڈیو میں اسرائیلی ٹینک اور 4 فوجیوں کو حملے کا نشانہ بنتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی ٹینک ایک عمارت کے باہر پوزیشن سنبھالتا ہے جبکہ عمارت سے اسرائیلی فوجی باہر نکل کر ٹینک کے عقب میں چلے جاتے ہیں۔

اس دوران وہاں پہلے سے نصب بارودی مواد میں زرودار دھماکہ ہوتا ہے جس سے ہر طرف دھواں چھا جاتا ہے۔

ویڈیو کے مطابق القسام بریگیڈز نے یہ کارروائی 2 نومبر کو شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں کی جس کی ویڈیو آج جاری کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.