صیہونیوں کے ہاتھوں ایک ہفتے کے دوران ۳۰ نسل کشی کے واقعات، سیدعبدالملک بدرالدین الحوثی

0 117

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے غزہ اور لبنان پر صیہونیوں کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کے ہاتھوں 1300 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے غزہ پٹی اور لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی تازہ فوجی جارحیت کے بارے میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے رواں ہفتے نسل کشی کی تیس سے ​​زیادہ کارروائياں انجام دی ہیں جس کے نتیجے میں ایک ہزار تین سو فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ شمالی غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اضافے کے دوران اب تک دو ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور چار ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

صہیونیوں نے غزہ کی پٹی کے شمال میں کسی بھی قسم کے کھانے پینے اور طبی آلات کے داخلے کو روکا اور اس علاقے کو آگ لگا دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی دشمن فوجی جنگ میں ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے کیونکہ وہ اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔ اس وجہ سے وہ عام شہریوں کو مارنے لگتا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.