مقبوضہ فلسطین پر یمن کی مسلح افواج کے ڈرون حملے

0 115

یمن کی مسلح افواج نے جنوبی مقبوضہ فلسطین میں ایک اہم ہدف پر ڈرون حملہ کیا ہےیمن کی مسلح افواج نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے مقبوضہ جنوبی فلسطین میں واقع ام الرشراش نامی علاقے میں ایک اہم ہدف پر متعدد ڈرون برسائے ہیں۔

یمن کی مسلح افواج کےبیان کے مطابق یہ حملہ فلسطین اور لبنان کی استقامت کی حمایت اور اسرائيل کی جارحیت کے مقابلے کے لئے کیا گیا ہے۔

یمن کی مسلح افواج نے حالیہ مہینوں میں فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک کی حمایت میں بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں صیہونی حکومت کے بحری جہازوں اور مقبوضہ فلسطینی سرزمین کی جانب جانے والے بحری جہازوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.