اسرائیل کے اسٹریٹیجک بحری اڈے پر حزب اللہ کا خودکش ڈرون حملہ اور میزائلوں کی بارش

0 104

لبنان کی عوامی تحریک حزب اللہ نے مقبوضہ اشدود میں صیہونی حکومت کے اسٹریٹیجک بحری اڈے پر ڈرون حملے اورتل ابیب میں ایک فوجی ہدف کو جدید میزائل سے نشانہ بنائے جانے کی خبر دی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اشدود بحری اڈے کو خودکش ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔اس کے علاوہ حزب اللہ نے تل ابیب میں ایک فوجی ہدف پر نئے حملے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تل ابیب میں ایک فوجی ہدف کو متعدد میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔

اسی دوران لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمالی قصبے المطلہ پرایک بڑے میزائل حملے کی خبر ہے۔المطلہ ٹاؤن کونسل کے سربراہ نے بتایا کہ آج صبح سے اب تک اس قصبے کو 8 بار میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جس سے قصبے کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

صہیونی روزنامہ یدیعوت احارونوت نے تصدیق کی ہے کہ حزب اللہ نے آج صبح سے المطلہ قصبے پر 100 سے زائد راکٹ اور میزائل داغے ہیں۔ادھر صیہونی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ گذشتہ رات لبنان سے مقبوضہ فلسطین پر 100 کے قریب میزائل اور راکٹ داغے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.