القسام بریگیڈ کی زبردست کارروائی، صیہونی فوجیوں کے اجتماع کو بنایا گیا نشانہ

0 106

غزہ میں صیہونی دشمن اور اس کی فوجی گاڑیوں پر تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ کے حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے شمال میں بیت لاہیہ میں طیبہ مسجد کے قریب ایک مکان میں صیہونی پیدل فوجی اہلکاروں کے اجتماع کو نشانہ بنایا جس میں کئی صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے الحطبیہ میں صیہونی حکومت کے ایک مرکاوہ ٹینک کو بھی الیاسین ایک سو پانچ قسم کے میزائل سے نشانہ بنایا۔

القسام اور قدس بریگیڈ نے مشترکہ طور پر نتزاریم میں صیہونی دشمن کے ایک ہیڈکوارٹر پر بھی حملہ کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.