اسرائیلی خاخام فوجی کے قتل کے جرم میں تین گرفتار، یو اے ای نے ترکیہ کا کیا شکریہ! لیکن کیوں؟

0 112

متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی خاخام فوجی کے قتل کے شبہے میں تین افراد کی گرفتاری میں تعاون پر ترکیہ کا شکریہ ادا کیا ہے

ارنا کے مطابق پیر کو رپورٹ ملی تھی کہ تین ازبک شہریوں کوخاخام صیہونی فوجی کے قتل میں ملوث ہونے کے شبہے میں گرفتار کرکے ان سے باز پرس کی گئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی نے منگل کو اعلان کیا کہ امارت نے خاخام اسرائيلی فوجی زوی کوگان کے قتل پر اس کے لواحقین کو تعزیت پیش کی اور ان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے مبینہ طور پر اس قتل میں ملوث افراد کی گرفتاری میں تعاون پر ترکیہ کی قدردانی کی اور اس کا شکریہ بھی ادا کیا۔

قابل ذکر ہے کہ خاخام اسرائیلی فوجی کوگان، خباد نامی صیہونی تنظیم کا رکن تھا ۔ اس تنظیم نے غزہ میں مظلوم فلسطینی عوام کے قتل عام میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

اس انتہا پسندی صیہونی تنظیم کا رکن خاخام اسرائیلی فوجی، کوگان صیہونی حکومت اور عرب ملکوں کے تعلقات کے استحکام کے مشن پر متحدہ عرب امارات میں مقیم تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.