شام میں بدامنی امریکی منصوبہ ہے، ایران کی وزارت خارجہ

0 114

اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے شام میں تکفیری دہشت گرد گروہوں کے دوبارہ سرگرم ہوجانے کی بابت خبر دار کرتے ہوئے دہشت گردی کی لعنت پھیلنے کی روک تھام کے لئے ہم آہنگی کے ساتھ ٹھوس اقدام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائي نے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے شام میں تکفیری دہشت گرد گروہوں کے دوبارہ سرگرم ہوجانے کو مغربی ایشیا میں بدامنی پھیلانے کے لئے امریکا کا شیطانی منصوبہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس خطرناک سازش کو ناکام بنانے کے لئے علاقے کے ملکوں بالخصوص شام کے پڑوسیوں کو مکمل ہوشیاری اور باہمی ہم آہنگی کے ساتھ اقدام کرنا چاہیے۔ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دہشتگردی کی منحوس لعنت کا پھیلاؤ روکنا عالمی برادری کی ذمہ داری قرار دیا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ شام میں دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کے مقابلے میں ہر قسم کی کوتاہی اس لعنت کے خاتمے کے لئے برسوں کی جدوجہد پر پانی پھیر دے گی اور علاقہ بد امنی اور بے ثباتی کے نئے دور سے دوچار ہوجائے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.