صیہونی فوج شام ميں داخل ہوگئی

0 105

ابلاغیاتی ذرائع نے شام کے بعض علاقوں پر صیہونی فوج کے قبضے کی خبر دی ہے اور غاص صیہونی فوجیوں کے قنیطرہ میں داخل ہونے کی فوٹیج ایسی حالت میں جاری کی ہیں کہ صیہونی حکومت کی کابینہ نے شام کے اسٹریٹیجک علاقے جبل الشیخ پر قبضے اور یہاں ایک بفر زون بنانے کی منظوری دے دی ہے

الجزیرہ ٹی وی نے بتایا ہے کہ 1974 کے بعد پہلی بار صیہونی حکومت کی فوجی گاڑیاں شام کے جنوبی علاقوں میں داخل ہوئی ہیں۔

بعض میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوجی شام کے 14 کلومیٹر اندرتک پہنچ گئے ہیں۔

ابلاغیاتی ذرائع نے اسی طرح اسرائيلی فوج کے شام کے شہر قنیطرہ میں داخل ہونے کی فوٹیج بھی نشر کی ہیں۔

اسی سلسلے میں صیہونی فوج کے ریڈیو نے بھی کہا ہے کہ غاصب صیہونی کابینہ نے شام کے اسٹریٹیجک علاقے جبل الشیخ پر قبضے اور وہاں ایک بفر زون بنانے کی اجازت دے دی ہے۔

صیہونی حکومت کی فوج کے ریڈیو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج شام کی سرحد پر بفر زون بنانے پر قادر ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.