حماس کی شام پر صیہونی حکومت کے حملے کی شدید مذمت

0 113

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے شام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے اس کو اس علاقے کی اقوام کو جھکانے کے لئے غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کا تسلسل بتایا ہے۔

حماس نے شام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی تازہ جارحیتوں، جنوبی شام میں اس کے جرائم اور پبلک مقامات پر وحشیانہ حملوں نیز لوٹ مار کی مذمت کی ہے۔ حماس نے کہا ہے کہ دشمن صیہونی حکومت علاقے کی اقوام کے خلاف وحشیانہ جرائم سے انہیں جھکانے اور ان پر اپنےغاصبانہ معاملات مسلط کرنا چاہتی ہے۔

حماس نے کہا ہے کہ ان حالات میں عرب قوم اور امت مسلمہ کا فریضہ ہے کہ صیہونی دشمن کے مقابلے میں متحد ہوجائے اور اس کی جارحیتوں کے مقابلے میں ڈٹ جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.