صیہونی جارحیت کے مقابلے میں ہم شامی عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے، عبدالملک الحوثی

0 113

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبد الملک الحوثی نےشام کے خلاف صیہونی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس کے مقابلے میں شامی عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

یمنی حکومت کے نگران اعلیٰ اور انصاراللہ تحریک کے سیکرٹری جنرل عبدالملک الحوثی نے غزہ میں بے گھر افراد کے انتہائی ابتر حالات پر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ صیہونی حکومت شمالی غزہ کے مکینوں کو نقل مکانی پر مجبور کر رہی ہے۔ الحوثی نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت، مسلمانوں اور عرب اقوام کی بے حسی کے درمیان فلسطینیوں کے خلاف ہر قسم کے جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔

الحوثی نے کہا کہ صہیونی حکومت شام میں دراندازی کو نام نہاد جنگ بندی معاہدے کو ختم کرنے کا ایک موقع سمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونیوں کی لالچی نظریں فلسطین کے اطراف پر بھی گڑی ہوئی ہیں، اور یہ اس حکومت کے میڈیا پروگراموں، سیاسی منصوبوں اور امریکہ کے ساتھ اس کی مشترکہ سازشوں کا حصہ ہے۔

تحریک انصار اللہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت شام کی سرزمین میں جارحیت کرتے ہوئے دمشق کے مضافات تک پیش قدمی کر چکی ہے اور اُس نے شامی دفاعی انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.