غزہ میں اسرائیلی جارحیت، نصیرات کیمپ پر حملے میں شہادتیں 33 ہوگئیں

0 104

غزہ میں اسرائیلی مظالم کا سلسلہ تھم نہ سکا، نصیرات کیمپ پر اسرائیلی حملے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد33 ہوگئی۔

اسرائیل نے نصر اور صبرا میں بھی خوفناک بمباری کی، جانی نقصان کا خدشہ بڑھ گیا، صیہونی فورسز نے غزہ کے متعدد مقامات سے فلسطینیوں کو نقل مکانی کا حکم دے دیا۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کی اسرائیل آمد پر تل ابیب میں امریکی قونصلیٹ کے سامنے شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کی حکومت نے ہمیں تنہا چھوڑ دیا، انہوں نے امریکا سے یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.