اسرائیل کی نابودی حتمی اور یقینی ہے: محمد البخیتی

0 102

یمن کی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے امریکی بحری بیڑے پر حملے کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ صیہونی حکومت تن تنہا یمنیوں کا مقابلہ نہیں کر سکتی اس لئے وہ امریکی حمایت کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق محمد البخیتی کا کہنا تھا کہ ہماری حکمت عملی موثر رہی ہے اور اس سے ہم نے فلسطینی عوام کی حمایت کے اپنے مقاصد کو حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد وہ ہے جس نے غزہ پٹی پر جارحیت کی اور جس نے اس کی حمایت کی ہے۔ یمن کی کارروائیوں کا مقصد غزہ پٹی میں ہونے والی فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنا ہے۔

دوسری جانب یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے نیتن یاہو کے بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے اسرائیل کی نابودی حتمی اور یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کو یمنیوں کو دھمکانے سے پہلے اپنے اقدامات کے نتائج پر غور کرنا چاہیے کیونکہ اس کے نتائج میں جعلی صیہونی حکومت کا خاتمہ شامل ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اسرائیل ایران کی دیگر پراکسیز کی طرح انصاراللہ یمن پر بھی شدید حملہ کرے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.