وزیراعظم شہباز شریف کا نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کو خط، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

0 100

وزیراعظم شہباز شریف نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے خط میں امریکی صدر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔

یاد رہے کہ 20 جنوری کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار صدارت کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا جس کے بعد وہ امریکا کے 47 ویں صدر بنے۔

واشنگٹن ڈی سی میں شدید سردی کے باعث 40 سال بعد حلف برداری کی تقریب ان ڈور ہوئی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی کئی سیاسی شخصیات اور پاکستانی امریکن بھی شریک ہوئے۔

جاپان، بھارت، آسٹریلیا کے وزرا خارجہ بھی حلف برداری میں شریک ہوئے، چین کے نائب صدر نے اپنے ملک کی نمائندگی کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.