اپوزیشن نے پیکا ایکٹ کو کالا قانون قرار دیکر مسترد کر دیا، ملک گیر مزاحمت کا اعلان

0 22

قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے پیکا ایکٹ کو کالا قانون قرار دے کر مسترد کر دیا۔

جمعرات کو پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں منظور کر لیا گیا۔

وفاقی وزیر رانا تنویر نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جسے ایوان زیریں نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کے خلاف صحافیوں کی جانب سے پریس گیلری سے واک آؤٹ بھی کیا گیا۔

ادھر اپوزیشن نے پیکا ایکٹ کو کالا قانون قرار دے کر مسترد کر دیا اور پیکا ایکٹ کے خلاف ملک گیر مزاحمت کا اعلان کیا۔

قومی اسمبلی میں اپوزيشن لیڈر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جتنی جلد بازی میں پیکا آیا اس سے حکومت کی منفی سوچ واضح ہوتی ہے،اس کے خلاف پارلیمنٹ میں بھی احتجاج ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ایسے قوانین لاکر آزادی اظہار پر قدغن لگائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کےپلیٹ فارم سے غیر آئینی اقدام کے خلاف جدوجہد کریں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.