لیویز فورس کی کارروائی ، 28 موٹرسائیکلوں کے انجن اور دیگر سامان برآمد
رکشہ ڈرائیوروں کی نشاندہی پر ایک موٹرسائیکل میکنک کے دکان پر چھاپہ لگایا گیا
دکی (شوریٰ نیوز) ڈ پٹی کمشنر میران بلوچ کی ہدایت پر رسالدار اسرار احمد نے لیویز نفری کے ہمراہ لیز روڈ پر ناکہ لگا کر دوران چیکنگ دو عدد زرنج رکشوں میں لوڈ موٹرسائیکلوں کے انجن، سپئیر پارٹس اور دیگر سامان برامد کرکے رکشہ ڈرائیوروں کی نشاندہی پر ایک موٹرسائیکل میکنک کے دکان پر چھاپہ لگایا اور وہاں سے بھی استعمال شدہ موٹرسائیکلوں کے سپئیر پارٹس برآمد کرکے دکاندار کو گرفتار کرلیا ہے۔ لیویز زرائع کیمطابق ٹوٹل 28 موٹرسائیکلوں کے انجن اور دیگر سامان برامد کرلیا گیا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ قبضے میں لئے گئے سپئیر پارٹس چوری کے موٹرسائیکلوں کے ہوسکتے ہین کیونکہ اس سے قبل چور موٹرسائیکل چوری کرکے شوروم میں فروخت کردیتے ہیں لیکن انتظامیہ کیجانب سے سخت کاروائیاں ہونے کیوجہ سے چوروں نے چوری شدہ موٹرسائیکلوں کو سپئیر پارٹس اور مختلف حصون میں تقسیم کرکے فروخت کرنا شروع کردیا ہے۔ لیویز زرائع کیمطابق گرفتار دکاندار سے تفتیش مکمل کرنے کے بعد گرفتار دکاندار اور سامان کو پولیس کے حوالے کرکے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔