پولیو مہم کے جو اہداف مقرر کئے گئے وقت پر پورا کرینگے ، ڈپٹی کمشنر جھل مگسی

نگرانی و مانیٹرنگ خود اسسٹنٹ کمشنرز و لائن ڈپارٹمنٹس کے آفیسران کررہے ہیں

0 62

ضلع جھل مگسی (شوریٰ نیوز) ڈپٹی کمشنر جھل مگسی محمد رمضان پلال اور ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر رخسانہ مگسی کی ہدایات کی روشنی میں آج دوسرے روز بھی ضلع جھل مگسی کے مختلف علاقوں میں انسداد پولیو مہم کی ٹیمیں روانہ کی بنیاد پر مصروف عمل ہیں ڈپٹی کمشنر جھل مگسی محمد رمضان پلال نے کہا کہ ضلع بھر کی سولہ یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم کی ٹیمیں مون سون کی شدید بارشوں کے دوران شدید کٹھن راہوں اور سیلابی پانی سے گزر کر صحراؤں، میدانوں، جنگلوں، پہاڑوں کو پار کرتی ہوئی مشکل حالات میں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں مصروف عمل ہیں جنکی نگرانی و مانیٹرنگ خود اسسٹنٹ کمشنرز و لائن ڈپارٹمنٹس کے آفیسران کررہے ہیں انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کی سیکورٹی کو بھی یقینی بنایا گیاہیانھوں نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے پولیو مہم کے جو اہداف مقرر کئے گئے ہیں انکو مقررہ وقت پر پورا کیا جائے تاکہ اس خطرناک موذی مرض کا جڑ سے خاتمہ کیا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر جھل مگسی محمد رمضان پلال نے ضلع کے مختلف مقامات پر انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کی خود مانیٹرنگ کی اور انسداد پولیو مہم کی ٹیموں پر اس بات کا زور دیا اور ہدایات جاری کیں کہ اپنے فرائض منصبی نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دیں فرائض منصبی کی ادائیگی میں کوتاہی و غفلت برتنے والی ٹیموں کے خلاف باضابطہ طور پر سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ضلع جھل مگسی میں رہنے والے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر پولیو کے خاتمے میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.