سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے متواتر دلخراش واقعات،بلاول بھٹو

پاکستان سمیت اسلامی دنیا کے شدید احتجاج پر سویڈش حکومت پر دباؤ میں اضافہ

0 102

؁اسلام آباد(شوریٰ نیوز)سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے متواتر دلخراش واقعات،پاکستان سمیت اسلامی دنیا کے شدید احتجاج پر سویڈش حکومت پر دباؤ میں اضافہ۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے سویڈن کے وزیر خارجہ ٹوبیاس بلسٹروم کا ہنگامی رابطہ۔، وزیر خارجہ بلاول کا ٹویٹ میں کہا کہ سویڈش وزیر خارجہ ٹوبیاس بلسٹروم نے آج مجھ سے رابطہ کیاسویڈن اور دیگر ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا، وزیر خارجہ بلاول کا کہنا ہے کہ سویڈش وزیر خارجہ نے کہا کسی بھی شکل میں ہونے والی تمام اسلاموفوبک کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔ٹوبیاس نے کہا ایسی کارروائیاں کسی بھی شکل میں ہوں سویڈش حکومت سختی سے مسترد کرتی ہے اورآزادی اظہار کی آڑ میں ایسی گھناؤنی حرکتوں کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.