یوٹیوب پریمیم اور یوٹیوب میوزک پاکستان میں متعارف
یوٹیوب پریمیم 479.00 روپے، پریمیم فیملی پلان 899 روپے میں دستیاب
اسلام آباد (شوریٰ نیوز) یوٹیوب پریمیم اور یوٹیوب میوزک پاکستان میں متعارف ،یوٹیوب پریمیم 479.00 روپے، پریمیم فیملی پلان 899 روپے میں دستیاب ،یوٹیوب نے پاکستان میں میوزک اور پریمیم کے آغاز کا اعلان کردیا ہے جو ایک پیڈ ممبرشپ ہے اور یوٹیوب پر اشتہارات کے بغیر آف لائن اور بیک گراونڈ پلے کے ساتھ دیکھنے کے تجربے کو بہترین بناتی ہے، یہ ایک نئی میوزک اسٹریمنگ ایپ ہے جو پاکستان میں موسیقی کا مسحور کن تجربہ پیش کرتی ہے۔یوٹیوب پریمیم دیکھنے کا انتہائی شاندار تجربہ پیش کرتا ہے، اس میں اشتہارات کے بغیر ایپس کے درمیان ملٹی ٹاسکنگ کی غرض سے بیک گراؤنڈ پلے یا لیکچرز اور دیگر تعلیمی ویڈیوز کا دیکھنا، اپنے پسندیدہ شوز اور کنٹنٹ کری ایٹرز کے ڈاؤن لوڈز سے لطف اندوز ہونا شامل ہے۔یوٹیوب پریمیم میں میوزک پریمیم بھی شامل ہے جو یوٹیوب میوزک پر اشتہارات کے بغیر میوزک، بیک گراونڈ پلے اور ڈاؤن لوڈز پیش کرتا ہے۔یوٹیوب میوزک میں آفیشل گانوں، البمز، پلے لسٹس اور آرٹسٹ ریڈیو کے علاوہ یوٹیوب کا ریمکس، لائیو پرفارمنس، کور اور میوزک ویڈیوز کی زبردست کیٹلاگ شامل ہیں۔پاکستان کے لیے گوگل کے ڈائریکٹر، فرحان ایس قریشی نے کہا 2 ارب سے زیادہ ناظرین یوٹیوب پر ہر ماہ عالمی سطح کی میوزک ویڈیوز دیکھتے ہیں اور 20 لاکھ سے زیادہ کری ایٹرز اپنی تخلیقی صلاحیتیں دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے آتے ہیں۔ میں بہت خوش ہوں کہ پاکستانی ناظرین کو نیا تجربہ فراہم کرنے کی غرض سے اب یوٹیوب میوزک پریمیم ا ور یوٹیوب میوزک پاکستان میں دستیاب ہیں۔پاکستان میں 400 سے زائد چینلز کے دس لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں جو سال بہ سال کی بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں جبکہ 6,000 سے زائد چینلز کے ایک لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں، جو 30 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔