کوئٹہ ، دو گروپوں میں فائرنگ ، رئیسانی کے بھتیجے سمیت 3 افراد قتل

جاں بحق ہونے والوں میں سابق وزیر نواب اسلم رئیسانی کے بھتیجے نوابزادہ ہارون رئیسانی بھی شامل ہیں

0 101

کوئٹہ (شوریٰ نیوز)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد قتل ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش ا?یا جس کے نتیجے میں 3 افراد قتل ہوگئے جبکہ 2 زخمی ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں سابق وزیر نواب اسلم رئیسانی کے بھتیجے نوابزادہ ہارون رئیسانی بھی شامل ہیں۔حکام نے مزید بتایا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.