شمالی وزیرستان میں چیکنگ ٹیم پرخودکش حملہ، 2 افراد جاں بحق

پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے

0 58

پشاور(شوریٰ نیوز)شمالی وزیرستان میں چیکنگ ٹیم پرخودکش حملہ، 2 افراد جاں بحق،پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے،شمالی وزیرستان میں چیکنگ ٹیم پر خودکش حملے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق شمالی وزیرستان کے گاؤں خدکی میں چیکنگ ٹیم پر خود کش حملہ کیا گیا۔ خود کش دھماکے میں راہ گیر ماں، بیوی جاں بحق ہوگئے۔ فورسز نے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔صوابی میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔دوسری جانب پشاور میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ تحقیقاتی ٹیم کاکہنا ہے کہ حملہ آور پولیس ٹیم پرحملے کے لیے پہلے سے گھات لگائے ہوئے تھے۔ دہشتگردوں نے قریب سے پولیس پارٹی کو نشانہ بنایا۔تحقیقاتی ٹیم کے مطابق جائے وقوع سے کلاشنکوف کی گولیوں کے خول ملے ہیں۔حملہ آور فائرنگ کے بعد کھیتوں سے ہوتے ہوئے فرار ہوئے۔ دہشتگردی کے واقعہ سے متعلق سی ٹی ڈی کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.