اے این ایف کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی ، 8ملزمان گرفتار
کوئٹہ (شوریٰ نیوز)اے این ایف کے عملے نے بلوچستان سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمدکرکے 8ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق اے این ایف کے عملے نے ملک بھر کی طرح بلوچستان کے علاقے حب میں وندر کے قریب بس سے 4کلو ہیروئن 1کلو آئس برآمدکرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا اسی طرح کراچی میں 800گرام آئس برآمد کرلی اور اسلام آباد میں 5کلو ہیروئن 6کلو چرس برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا پشاور کے علاقے سے 21کلو ہیروئن برآمدکرکے ملزم کو حراست میں لے لیا مانسہرہ سے 300گرام چرس برآمد کرلی کینیڈا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5کلو ہیروئن قبضے میں لے لی ملتان ائیرپورٹ پر ملزم کے قبضے سے 30ہیروئن بھرے کیپسول برآمدکرلئے اور گوجرہ میں 19کلو 200گرام افیون 20کلو 400گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا مزید کاروائی اے این ایف کا عملہ کررہا ہے۔