زندہ قومیں ہی آزادی کی قدر کو محسوس کرتی ہیں ،آئی جی بلوچستان
کوئٹہ (شوریٰ نیوز)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ اعتزاز احمد گورایہ نے کہا ہے کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے مہذب معاشرے میں قومیں اپنی آزادی کے دن کو جوش اور جذبے کے ساتھ مناتی ہیں اور زندہ قومیں ہی آزادی کی قدر کو محسوس کرتی ہیں میری شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ یوم آزادی کے موقع پر اس دن کوملی جوش اور جذبے کے ساتھ منائیں ناکہ شہریوں خواتین بچوں پر اسپرے اور پانی پھینکیں جس سے کسی شخص کی دل آزاری ہو اور شہری ہوائی فائرنگ سے بھی اجتناب کریں آپکی ایک منٹ کی خوشی کسی شخص کی جان لے سکتی ہے انہوں نے اپنی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد یوم آزادی کی مناسبت ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ سمیت تمام ڈویثرنز کے ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ یوم آزادی کے حوالے سے امن کی بحالی اور شہریوں کو اس حوالے سے تحفظ کو یقینی بنائیں ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کیپٹن (ر) زوہیب محسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری یوم آزادی کے موقع پر ملی جوش اور جذبے سے اس دن کو منائیں زندہ قومیں ہیں آزادی کی قدر جانتی ہیں اور شہری ہوائی فائرنگ سمیت یوم آزادی کے موقع پر شہر میںہونیوالے چراغاں کو دیکھنے کیلئے آنیوالی فیملیز، خواتین بچوں اور دیگر شہریوں پر اسپرے اور پانی پھینکنے سے گریز کریں جس سے کسی کی دل آزاری ہو پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں اسلئے ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کی ہدایت پر شہر میں تعینات پولیس اہکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسطرح کی ہلڑ بازی کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائی کریں تاکہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینا کا موقع نہ مل سکے.