اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم میں پہلی ملاقات ہو چکی ہے، احسن اقبال
اسلام آباد(شوریٰ نیوز) سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے چنائو کیلئے اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم میں پہلی ملاقات ہو چکی ہے۔وزیراعظم نے اتحادیوں سے مشاورت کی ہے، امید ہے فیصلہ اتفاق رائے سے ہو جائیگا۔سابق وزیر احسن اقبال نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے مفاد میں ہو گا کہ پالیسی کا تسلسل ہونا چاہئے،نگراں وزیراعظم اپنی نگراں کابینہ چنیں گے۔اتفاق رائے کیلئے بہت زیادہ مشاورت کرنی ہوتی ہے۔نگراں وزیراعظم کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔نواز شریف کا کسی نام پر اسرار اہیں۔انہوں نے کہا کہ اداروں کو ملک کے مفاد میں فیصلے کرنے چاہئیں۔عدالتی فیصلے سے لگتا ہے کہ قومی اسمبلی کے ٹوٹنے کا انتظار کیا گیا۔ملک کی معاشی صورتحال میں تسلسل ضروری ہے۔