تمام اتحادی رہنمائوں نے نگران وزیراعظم کا فیصلہ شہباز شریف پر چھوڑ دیا

0 161

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اتحادیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ۔وزیر اعظم نے نگران وزیر اعظم کے لئے اتحادیوں سے مشاورت کی، ذرائع کے مطابق تمام رہنماوں نے نگران وزیر اعظم کسی چھوٹے صوبے سے منتخب کرنے پر اتفاق کیا ہے۔نگران وزیر اعظم بلوچستان یا خیبر پختونخوا سے منتخب کئے جانے کا امکان ہے۔نگران وزیر اعظم کے نام پرآج فائنل کئے جانے کا امکان ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے تمام اتحادی رہنماؤں کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے نگران وزیراعظم کے معاملے پر مشاورتی عمل سے سیاسی اتحادیوں کو اعتماد میں لیا۔تمام اتحادیوں نے وزیراعظم شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق تمام رہنماوں نے نگران وزیراعظم کا فیصلہ شہباز شریف پر چھوڑ دیا۔سیاسی قائدین نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا کہ وہ سولہ ماہ اکھٹے چلے، آپ کا شکریہ ہر لمحے مشاورت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.