پیپلزپارٹی کی دریائے سندھ پر کینالز نکالنے پر حکومت چھوڑنے کی دھمکی

0 108

سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی دریائے سندھ کا ایک انچ پانی بھی کم نہیں ہونے دے گی۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوئی بھی کینالز نہیں بننے دیں گے، اگر حکومت چھوڑنا پڑی تو کوئی بڑی بات نہیں ہوگی، ہمارا وفاقی حکومت سے کوئی تعلق واسطہ نہیں، ہم نے کوئی وزارتیں نہیں لیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے دریائے سندھ پر نہروں کیخلاف قرارداد منظور کی، کراچی کو حصے کا پانی مل رہا ہے، ایم کیو ایم کی سمجھ نہیں آتی ان کی سیاست کیا ہے؟ جب سے ایم کیو ایم لندن ختم ہوئی تب سے یہ ملنگ بنے ہوئے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس واقعہ سنگین دہشت گردی ہے، ایک گروہ بھارت کے کہنے پر معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہا ہے، یہ پاکستان کی ترقی کو روکنے کی سازش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایک منجھے ہوئے سیاستدان اور پاکستانی سیاست کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں، مولانا کی سیاست کی پوری قوم کو ضرورت ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.