صدر مملکت کا خیبر میں 3 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین

0 100

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع خیبر میں آپریشن میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 3 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا، آصف علی زرداری نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کارروائیاں کر رہی ہیں۔

آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، صدر مملکت نے ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.