خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فورسز کے اقدامات قابل ستائش ہیں: محسن نقوی

0 112

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع خیبر کے علاقے میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ 3 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بروقت آپریشن کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے اقدامات قابل ستائش ہیں، خوارجی دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.