اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 15 سال کیلیے آؤٹ سورس کرنےکی منظوری

0 186

وزارت خزانہ نے اسلام آباد ایئر پورٹ کو آؤٹ سورس کرنے کا پلان منظور کرلیا ہے جس کے تحت آؤٹ سورس ہونے پر تھرڈ پارٹی پیشگی 10 کروڑ ڈالرادا کرے گی جب کہ خلاف ورزی کی صورت میں بیعانہ ضبط اور معاہدہ منسوخ ہو جائے گا۔
وزارتِ خزانہ  کےحکام کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کے انتظامی امور، فنانشل کلوز، ڈیزائن اینڈ کنسٹرکشن تھرڈ پارٹی کے ذمے ہوگی جب کہ سروس چارجز، ایکسچینج ریٹ اور شاپس رینٹ بھی تھرڈ پارٹی کے ذمے ہوگی۔ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ پر کسٹم، سائٹ سیکیورٹی اور امیگریشن سروس سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس ہوگی ۔ وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہےکہ تھرڈ پارٹی کو ایئر پورٹ پر شاپنگ مال اور برانڈز شاپس بنانے کی بھی اجازت ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.