نگران وزیراعظم کی ہدایت پرایم ڈی کیٹ امتحان کی تاریخ میں توسیع

0 169

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ امتحان کی تاریخ میں توسیع کر دی 10 ستمبر 2023 مقرر کر دی گئی۔

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہاں طلباء و طالبات کیلئے اہم اقدام کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے ایم-ڈی-کیٹ کی تاریخ میں توسیع کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعظم نے ایم ڈی کیٹ 10 ستمبر 2023 کو منعقد کرنے کی ہدایت کی۔ اس سے پہلے ایم-ڈی-کیٹ 27 اگست کو منعقد ہونا تھا۔ وزیرِ اعظم نے طلباءو طالبات کی گزارش پر ایم ڈی کیٹ کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا۔

اعلامیہ کے مطابق ایم-ڈی-کیٹ کی تاریخ میں توسیع سے طلباء و طالبات کو میڈیکل کالجز میں داخلے کے امتحان کیلئے مزید تیاری کا وقت ملے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.