میکسیکو میں فریزر سے 13 لاشیں برآمد؛6 ملزمان گرفتار

0 210

 

میکسیکو کی ریاست ویراکروز میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کی گرفتاری کے لیے ایک گھر پر چھاپا مارا ،تو ایک گھر کے فریزر سے 13 لاشیں ملی ہیں جس پر پولیس نے 16 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے ایک مشتبہ شخص کا پیچھا کیا جو ایک عمارت میں چھپا ہوا تھا۔ عمارت میں تین مغوی بھی تھے۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ مغویوں کو بھی فریزر میں لاشوں کے ہمراہ چھپایا گیا تھا۔ تینوں مغویوں کو نشہ آور چیز دیکر بے ہوش کیا گیا تھا۔

تلاشی لینے پر فریزر سے ملنے والی لاشوں کی باقیا ت کو فرانزک کے لیے بھیج دیا گیا۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے اس عمارت میں مزید لاشیں بھی چھپائی گئی ہیں۔گرفتار ملزم کی نشاندہی پر دیگر 5 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.