لاہور بار ایسوسی ایشن نے وکلا کے گھروں پر پولیس چھاپوں پر رد عمل دیتے ہوئے لاہور کی عدالتوں میں پولیس کے داخلے پر پابندی لگادی۔رپورٹ کے مطابق وکلا کے گھروں میں پولیس کے چھاپوں کے معاملہ پروکلا نے پولیس کا عدالتوں میں داخلہ بند کردیا ہے۔
لاہور کی سیشن کورٹ میں لاہوربار کی کابینہ اور وکلا نے تالہ بندی کردی ہے۔وکلا کا کہنا ہیکہ پولیس کیجانب سے وکلا کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں،چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔پولیس کی جانب سے کئی وکلا کے گھر چھاپہ مارا گیا ہے،چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔
لاہور بار ایسوسی ایشن کی پریس ریلیز میں وکلا کے گھروں پر پولیس کے چھاپوں اور وکلا کی گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی۔صدر لاہور بار انتظارحسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلا کے گھروں پر چھاپوں، چادر اور چار دیواری کی پامالی اور توڑ پھوڑ کو فوری طور پر بند کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ حسام نیازی اور حیدر مجید ایڈووکیٹ کو فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے اور اگر ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے، بصورت دیگر کل سے لاہور کی کسی مقامی عدالت میں پولیس کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔