کوئٹہ ،مختلف حادثات میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 جاں بحق

0 106

خضدا ر کے علاقے میںدو مختلف حادثات کے دوران2 پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز سندھ سے خضدار آنے والی ویگن ٹائر برسٹ ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر موٹرسائیکل کو ٹکر مار کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔

وڈھ کے قریب کلی عید محمد کے مقام پر گاڑی اور موٹر سائیکل کے تصادم سے عرفان جاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے حادثات کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لے کر نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.