جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے،ترجمان دفتر خارجہ

0 154

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ جڑانوالہ، فیصل آباد میں جو ہوا وہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت واقعہ ہے،واقعے سے پاکستان بھر کے مسیحیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی،پاکستانی قیادت، پورے پاکستانی معاشرے نے اس اندوہناک واقعے کی شدید مذمت کی،ایسی عدم برداشت پر مبنی پرتشدد کارروائیاں صریحا ناقابل قبول ہیں،سانحہ جڑانوالہ، فیصل آباد پر بعض حکومتوں کے بیانات کے بعد پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھاایسی افسوسناک واقعات پاکستانی معاشرے کی اقدار کے خلاف ہیں،انصاف اپنا راستہ لے رہا ہے،ممتاز زہرا بلوچ نیکہا حکومت پاکستان ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی،واقعہ پاکستان میں رواداری، باہمی احترام، افہام و تفہیم پر مبنی بین المذاہب مکالمے کو زندہ کرنے کا باعث بنا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.