کیا بھارت پاکستان کا پانی فوری روک سکتا ہے؟ سابق ایڈیشنل کمشنر سندھ طاس معاہدہ نے بتادیا

0 106

سابق ایڈیشنل کمشنر سندھ طاس معاہدہ شیراز میمن کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سندھ طاس معاہدہ عملاً 4 سال سے رُکا ہوا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیراز میمن نے کہا کہ بھارت ہم سے نہ ہی سالانہ میٹنگ کررہا ہے اور نہ ڈیٹا شئیرنگ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا، پاکستان کا پانی روکنے کے لیے بھارت کو بڑے ڈیم بنانے ہوں گے، پانی روکنے میں بھارت کو کئی سال درکار ہوں گے، پانی فوری روکنے کا تاثر درست نہیں۔

شیراز میمن نے کہا کہ پاکستان بھارت کی طرف سے معاہدے کی معطلی کے خلاف ورلڈ بینک جاسکتا ہے، ورلڈ بینک سے پاکستان کو ریلیف مل جائے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.