پہلگام حملے کو بھارتی حکومت کی سازش قرار دینے پر آسام کے رکن اسمبلی گرفتار

0 109

پہلگام حملے پر بھارتی حکومت کے خلاف بیان دینے پر بھارتی ریاست آسام کے رکن اسمبلی امین الاسلام کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں گزشتہ دنوں ہونے والے حملے کو بھارتی حکومت کی سازش قرار دینے پر ریاست آسام کی اسمبلی کے رکن امین الاسلام کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعلٰی آسام ہمنتا بسوا سرما نے آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے رکن اسمبلی امین الاسلام کی گرفتاری کا حکم دیا۔

بسوا سرم نے کہا کہ پاکستان کی حمایت کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا اور اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.